Friday, August 2, 2013

Alla Ka Ziker


ایک درویش ایک رات بہت اخلاص کیساتھ اللہ کا نام لے رہا تھا شیطان نے اس سے کہایہ تیرا 

ذکر بے فائدہ ھے تو اسے یاد کررھا ھے اور اسکی طرف سے کوئی جواب نہیں آرہا وہ اس 

بات پر شکستہ دل ھوکے سو گیا ذ کر کرنا موقوف کردیا خواب مین دیکھتاھے کہ حضرت خضر

تشریف لاے ھیں اور کہا تو نے ذکر کیوں چھوڑ دیا کہنے لگا جسکو یاد کررھا ھوں وہ جواب

نہیں دیتا اس سے معلوم ھوا اسے ھمارا اللہ کرنا پسند نیہں ھے حضرت خضر نے فرمایاکہ

اللہ فرماتا ھے اے بندے تیرا اللہ کہنا ھی میرا جواب ھے اگر تیرا پہلی بار اللہ کہنا قبول نہ

ھوتا تو دوسری بار اللہ کہنے کی تو فیق نہ ھوتی تیرا دوسری بار کہنا اسطرف اشارہ ھے کہ

تیرا پھلی بارکاذکر قبول ھوچکا ھے۔۔۔۔

معلوم ھوا بندے کاکام اسے یاد کرتے رھنا وہ جواب دے یانہ دے ھمارا کام دروازے پر دستک

دینا ھے مرضی اسکی وہ کھولے یہ نہ کھولے مگر وہ مہر بان تواعلان کرتا ھے تو مجھے یاد

کر میں تجھے یاد رکھتاھوں

خود بھی پڑھیں اور دوستوں کو بھی شیئر کریں

No comments:

Post a Comment